چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

Apr 24, 2024 | 13:32 PM

ایک نیوز :امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد بھی دی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا۔

چیئرمین سینیٹ اور امریکی سفیر کے مابین ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے پر زور دیاگیا۔

مزیدخبریں