نیب نے قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا

Apr 24, 2024 | 13:26 PM

ایک نیوز :نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا۔

 ذرائع کے مطابق  نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول۔2018 سے مارچ 2024 تک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔خط میں سابق اسپیکر اسد قیصراور،راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کرلیا۔بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں، خط میں جواب طلب کیاگیا۔

نیب کے خط  میں پوچھا گیا کہ بھرتیوں کےلیے  ٹیسٹ، انٹرویؤ کئے گئے یا نہیں؟ اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں، طریقہ کار کی تفصیلات دی جائیں۔ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد بارے الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت  کی گئی ۔

سپیکر آفس زرائع نے نیب خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی،دونوں سابق اسپیکرز کے دور میں بھرتیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں