ایک نیوز:محسن وال این اے 146سے آزاد حیثیت میں منتخب پیرظہورحسین قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکا ر کردیا۔
سابق وزیرشاہ محمود قریشی کے بھانجے پیرظہورحسین قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست مسترد کردی ۔
نومتنخب رکن اسمبلی پیرظہورحسین قریشی کاکہنا ہے کہ میں آزاد ایم این اے منتخب ہوا ہوں تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا، ظہور حسین قریشی نے سپیکر کو بھی آگاہ کردیا۔