پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ 8فروری کو مینڈیٹ چوری ہوا اب 21اپریل کو ووٹ پرڈاکہ ڈالاگیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی۔مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا۔پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں۔جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے۔جمعہ 26 اپریل کو پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں احتجاج ہوگا۔ہر حلقے اور ہر تحصیل کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے ۔8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری اور 21 اپریل کے ڈاکے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ تمام صوبائی تنظیم، ڈویزنل اور ضلعی تنظٰمیں کارکنوں کے ہمراہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے۔حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے۔