جیلوں میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کیساتھ نارواسلوک بند کیا جائے،اپوزیشن لیڈر

Apr 24, 2024 | 12:36 PM

ایک نیوز :اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر  کاکہنا ہے کہ جیلوں میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کیساتھ نارواسلوک بند کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر  کاصحافیوں سے گفتگو میں کہناہے کہ بشری بی بی کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ہمارا مطالبہ ہے شوکت خانم ہسپتال کے پینل کے ذریع بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے ۔بشری بی بی گھریلو خاتون ہے ان کے ساتھ اس طرح رویہ غلط ہے ۔ ہماری خاتون رہنما یاسمین راشد ،اعجاز چو دھری،عمر سرفراز چیمہ کو ناجائز جیل میں رکھا ہے ۔تحریک انصاف کے قیدی تمام رہنما کو علاج کی سہولت دی جائے جو آئینی حق ہے ۔

اپوزیشن لیڈر کاکہنا ہے کہ یہ فارم 47والی حکومت ہے ان کے بس میں نہیں کچھ ۔۔کسان کے ساتھ ظلم ہو رہا گندم پچیس سو میں سیل ہو رہی ہے ۔۔پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی ۔کوئی کسان بار دانہ نہیں لے رہا دو لاکھ اسی ہزار درخواستیں مسترد ہو گئی۔کسان کی گندم فیلڈ سے میڈل مین 2500روپے من خرید رہا ہے۔

ملک احمد خان بھچر کاکہنا تھا کہ  ڈی پی آر اور سیکرٹری انفارمیشن کو غیر قانونی احکامات نہ مانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ضمنی انتخابات پولیس سے دھاندلی کروائی گئی ہے ۔پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔

مزیدخبریں