انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط

Apr 24, 2024 | 12:29 PM

ایک نیوز:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط، فیڈریشن کی آئینی پوزیشن واضح کرکے جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کی ایف آئی ایچ کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی ۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کاکہنا ہے کہ  کل تک تمام آئینی شواہد کے ساتھ اپنی پوزیشن سے ایف آئی ایچ کو آگاہ کردیں گے۔آئین کے تحت طارق بگٹی وزیر اعظم کی نامزدگی کے بعد کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے چکے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پی او اے کے نمائندوں کی موجودگی میں سارا عمل مکمل ہوا۔

رانا مجاہد کامزید کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج ہوگا۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ستائیس اپریل کو کررہے ہیں۔

مزیدخبریں