شکیل قادر کی بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعیناتی کی تردید

Apr 24, 2024 | 11:15 AM

ایک نیوز:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نے شکیل قادر کی بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعیناتی کی تردید کردی ۔

 ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کے مطابق شکیل قادر کی چیف سیکرٹری تعنیاتی کا ابھی کوئی حکم نہیں ملا ۔چیف سیکرٹری کی تقرری سے متعلق فائل ابھی وزیر اعظم  آفس سے واپس نہیں آئی ۔وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں نوٹیفیکشن جاری کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر قبل خبرسامنے آئی کہ :وفاقی حکومت نے شکیل قادر کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخواتعینات  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گریڈ 21کے شکیل قادر اس وقت چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات ہیں۔پہلے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،خیبرپختونخوا میں بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

شکیل قادر خان نے 1998 میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کی۔سروس کے ابتدائی دنوں میں شانگلہ، سوات، مہمند اور خیبر ایجنسی میں خدمات انجام دیں۔  انتظامی ادوار میں چیف اکانومسٹ، ڈی سی او مانسہرہ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اعلی سطح پر سطحوں پر   سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی فاٹا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بلوچستان، چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، اور ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

مزیدخبریں