ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نےبشری بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کردی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تک معائنہ کرواکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے پیش ہو کر عدالت سے معذرت کرلی ۔
اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں ، میں دوبارہ معزرت کرتا ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کااظہار کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہم نے ایڈوکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے پچھلے حکم کی تعمیل کریں ۔ پیر تک درخواست گزار کے ٹیسٹ کراکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔