ضمنی انتخاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،سپیکرپنجاب اسمبلی 

Apr 24, 2024 | 10:58 AM

ایک نیوز :سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان کاکہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاپنجاب اسمبلی آمد پرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ قصور میں بھی الیکشن ہوا لوگوں نے دیکھا رزلٹ شفاف تھے۔اپوزیشن والے مینڈیٹ دینے والوں کی توہین کر رہے ہیں۔نواز شریف، شہباز شریف پر عوام نے اعتماد کیا ۔عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس پر ہمیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔انتشار،افراتفری سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔عوامی نمائندوں کو اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔اپوزیشن والوں نے اجلاس میں عوامی مسائل کی کبھی بات نہیں کی۔

سپیکر کاکہنا تھا کہ 12 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کیلئے بات کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں