ایک نیوز:پی ڈی ایم اے نے29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ آج رات پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات،حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ،جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔انتظامیہ 24گھنٹے الرٹ ہے۔موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے ۔ریسکیو ادارے ، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔