3روزہ دورہ پاکستان مکمل،ایرانی صدر واپس روانہ 

Apr 24, 2024 | 09:37 AM

ویب ڈیسک:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔


 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایرانی صدر کو الوداع کہنے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔
 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر گفتگو ہوئی، ایران کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی ہے، تہران کے دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہوگا۔


دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کومیرے آنےسےجو تکلیف ہوئی اس پرمعذرت کرتا ہوں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی میں عشائیے سے خطاب میں واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں۔انھوں نے صیہونی ریاست کے خلاف ڈٹے رہنے کا اعلان بھی کیا اور فلسطین کی آزادی کو اولین ترجیح قرار دیا۔

مزیدخبریں