تحریک انصاف کا آزادکشمیرمیں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

Apr 24, 2023 | 23:38 PM

ایک نیوز :آزاد جموں و کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال پر تحریک انصاف کے قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا، تحریک انصاف نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا اجلاس میں  آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ، تحریک انصاف نے  آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، خواجہ فاروق آزاد کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کردیا گیا ۔خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایات کی گئی ۔خواجہ فاروق کے طلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی ہی کو تحریک انصاف کا حصہ شمار کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ فاروق کی قیادت میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین ہی تحریک انصاف کا حصہ رہ سکیں گے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے کنارہ کشی کرنے والے اراکین کے تحریک انصاف سے اخراج کی کارروائی شروع کی جائے گی تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی صدارت کی ذمہ داری سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے سپرد ،عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی کے جماعت سے اخراج کی بعد حلقوں کی سطح پر امیدواروں کے تعین کا عمل بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں