ایک نیوز :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق نوابشاہ میں بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بلاول وزیراعظم پاکستان بنے، اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، ملک بچانےکیلئےعمران خان کو نکالا۔ پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تولوگوں کوروزگارفراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہیدبےنظیرآباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا،طوفانی بارشوں میں ہم نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی، میں نے آپ کے لیے بہت کچھ کیا، آپ میرےوالد کے بعد میرے ساتھ رہے، اب آپ بلاول اور آصفہ کا بھی ساتھ دینا، میرا دل کرتا ہے میں آپ سب سے ملوں۔ باری باری سب کے گھر نہیں جا سکتا اس لیےآپ کو بلوایا۔