وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے پر حکومت کا موقف بھی آگیا

Apr 24, 2023 | 20:02 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کاووٹ لینے پر حکومت کا موقف بھی سامنے آگیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔  عوام، پارٹی،اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر کے حکم سے قبل ہی وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کردیا ۔شہباز شریف کواتحادیو ں اور بعض سینئر رہنماؤں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا ہے،وزیراعظم اس پر حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔وزیراعظم کو ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ صدر انھیں کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں ۔ وزیراعظم حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔
وزیراعظم کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ن لیگ کے چیف وہپ نے تمام ن لیگی اراکین اور اتحادی اراکین کو 26 اپریل تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔جس کی تردید وفاقی وزیراطلاعات نے کی ہے ۔

مزیدخبریں