وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے پر غور

Prime Minister's decision to take a vote of confidence
کیپشن: وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

ایک نیوز :صدر کے حکم سے قبل ہی وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کواتحادیو ں اور بعض سینئر رہنماؤں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا ہے،وزیراعظم اس پر حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔وزیراعظم کو ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ صدر انھیں کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں ۔ وزیراعظم حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔
وزیراعظم کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ن لیگ کے چیف وہپ نے تمام ن لیگی اراکین اور اتحادی اراکین کو 26 اپریل تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔