ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچا تانی ہو رہی ہے، عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے۔
انہوں نےکہا کہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا، ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنے کیلئے خان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے۔