میرانشاہ: بینک ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا

Apr 24, 2023 | 15:14 PM

ایک نیوز: سکیورٹی اداروں نے میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں بینک لوٹنے والے گینگ کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی، حساس اداروں نے بینک لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نصیر اللہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران حراست ملزم نصیر اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ بینک لوٹنے کیلئے ہتھیار، گاڑیوں کا بندوبست کا ذمہ بھی سونپا گیا تھا۔

میرانشاہ پولیس نے 20 اور21 مارچ کی رات کو گھرچھاپہ مارا تو وہ بھاگ نکلا تھا،21 مارچ کوملزم نے اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

ملزم نصیر اللہ نے ساڑھے 39 لاکھ روپے بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیئے جبکہ 7.2 ملین رقم میں سے 5.42 ملین روپے ریکورکر لئے جو بینک میں واپس جمع کرائے جا چکے ہیں، مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں