ایک نیوز: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔ سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق آئی ایم ایف کو کی ہے۔ جبکہ یواےای نے بھی ایک ارب ڈالر پاکستان کو دینے کی تصدیق کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔ پاکستان کو امید ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے اسے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کروائے گا۔