کراچی: پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی مطلوب ملزم کی دعوت کھانا مہنگا پڑگیا

Apr 24, 2023 | 08:37 AM

ایک نیوز: کراچی میں سرجانی تھانے میں تعینات 15 اہلکاروں کو اعلیٰ حکام نے عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر مقدمات میں ملوث شخص کے ڈیرے پر دعوت اُڑانے پر معطل کر دیا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے سرجانی تھانے کے 15 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جس میں 7 سرجانی تھانے کے جبکہ 8 اہلکار 15 مددگار کے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر اکبر چانڈیو نامی شخص کی دعوت پر باوردی اس کے ڈیرے پر موجود تھے۔

ویڈیو میں پولیس کی موبائلیں اکبر چانڈیو کے ڈیرے کے باہر کھڑی نظر آرہی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق اکبر چانڈیو پر سرجانی اور اینٹی انکروچمنٹ میں مقدمات درج ہیں اور وہ اپنا تعلق سیاسی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں