پی ٹی آئی پنجاب میں کل سے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی

Apr 24, 2023 | 08:31 AM

ایک نیوز: پنجاب میں جاری سیاسی ہلچل میں مزید تیزی آگئی۔ پی ٹی آئی نے سیاسی پارہ ہائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیڈول تبدیل کرتے ہوئےکل سے پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں باقاعدہ الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے آغاز کا شیڈول تبدیل کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز آج سے انتخابی مہم کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔

اسد عمر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آج سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم کے آغاز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز 25 اپریل (منگل) کو پارٹی کے یوم تاسیس سے کرے گی، عمران خان یوم تاسیس پر پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ریلیوں کا انعقاد کریں گے، صوبائی ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں سکرینوں پر عمران خان کا خطاب دکھائیں گے۔ 

مزیدخبریں