کوہلی کی آنکھوں پرپٹی باندھ کرکھلاڑیوں کوپہچانے کی ویڈیووائرل

کوہلی کی آنکھوں پرپٹی باندھ کرکھلاڑیوں کوپہچانے ویڈیووائرل
کیپشن: Viral video of Kohli blindfolding players

ایک نیوز:بھارتی سٹاربلے بازویرات کوہلی کی آنکھوں پرپٹی باندھ کرکھلاڑیوں کوپہچانے کی ویڈیوسوشل میڈل پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی معروف فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور نے ویرات کوہلی کی مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کردی۔
  رائل چیلنجر بنگلور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ کھلاڑیوں کو اندازے سے پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
کوہلی نے فرنچائز کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کو پہچان کر چیلنج کا آغاز کیا، جس کے بعد سٹاربلے باز نے فاسٹ بولر محمد سراج سراج گھڑی جبکہ کپتان فاف ڈو پلیسی کو ٹیٹوز کے ذریعے صحیح پہچانا تاہم وہ انڈین فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری کونہ پہنچان سکے اور ہار مان لی۔اس موقع پر انڈین فٹبال ٹیم کے کپتان کو کوہلی نے فرنچائز کی ٹی شرٹ پیش کی۔