کترینہ کیف نے مداحوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں شیئر کرڈالی

Apr 24, 2023 | 06:23 AM

ایک نیوز:بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے مداحوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں شیئر کرڈالی۔
بالی وڈکی خوبرو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید مبارک کہااور ساتھ ہی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کردی۔ جن میں وہ عید کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی اور سنہری پھولوں کے نقش والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر نفیس قسم کی کڑھائی ہوئی ہے۔
کترینہ کیف نے ساتھ ہی کپڑوں کی مناسبت سے زیوارت پہنے ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔


اداکارہ نے جیسے ہی اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان کی پوسٹ پر مداحوں کا رش لگ گیا اور مختلف تبصروں کے ساتھ اداکارہ کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نفرت کے ماحول میں اداکارہ کو امید اور مثبت انداز میں محبت پھیلانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں