کوٹ ادو اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 

Apr 24, 2023 | 06:08 AM

ایک نیوز:پنجاب کے شہرکوٹ ادومیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں اتوار کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین12 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں