سنسربورڈنےفلم” ککڑی“ ریلیزکرنے کی اجازت دیدی

سنسربورڈنےفلم” ککڑی“ ریلیزکرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: The Censor Board allowed the release of the film "Kakdi".

ایک نیوز: سیریل کلرجاویداقبال پربننے والی فلم ”ککڑی“کوریلیزکرنے کیلئےسنسربورڈنے اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار ابو علیحہ کے زیرسرپرستی میں بننے والی فلم ”ککڑی“کی کہانی ایک سیریل کلرجاویداقبال پرمبنی ہے۔جوتقریباًسوسے زائدبچوں کاقاتل تھا۔
فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر ’کُکڑی‘ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
فلمساز ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرایا ہے، اُمید ہے کہ ریلیز کیلئےگرین سگنل مل جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’کُکڑی‘ کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔
سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مزکورہ فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا کردار نبھایا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں خاتون پولیس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔