پاکپتن:پیسوں کے لین دین کاتنازع،1خاتون قتل

Apr 24, 2023 | 03:02 AM

ایک نیوز:پاکپتن میں پیسوں کے لین دین کےتنازع کے باعث 40سالہ خاتون کوقتل کردیاگیا۔واقع میں 2افرادزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ٹبہ شیرکوٹ میں لین دین کےتنازع پرفائرنگ سے40سالہ خاتون کوقتل کردیاگیا۔جبکہ فائرنگ سے دوافرادزخمی بھی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت طاہرہ بی بی کے نام سےہوئی ہے۔وقوع میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ،جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوئی۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ فائرنگ کاواقعہ پیسوں کے لین دین کے تنازع کے باعث پیش آیاہے۔جبکہ فائرنگ کے بعدملزم موقع سے فرارہوگیا۔

ریسکیوحکام کاکہناہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کرنعش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں