جہاز میں آگ کے الارم بج اٹھے، لاہور ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Sep 23, 2024 | 20:46 PM

ویب ڈیسک:لاہور ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کاک پٹ میں آگ لگنے کے الارم بجنے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد جہاز کے ایمرجنسی گیٹ کھول کر سلائیڈ سے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔

ایئر پورٹ  ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا ہے، لیکن ابھی تک الارم بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں