اسرائیل بارے موقف آج بھی وہی ،وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے:عمران خان

Sep 23, 2024 | 17:01 PM

ایک نیوز:  بانی پی ٹی آئی نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیلی تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں، اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل میں میری تعریف اور میری کریڈیبلٹی کی بات کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں آتی، اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے ، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،پہلے سیز فائر کرے ،ٹو سٹیٹ سولیوشن کی جانب جائیں پھر آپ سے بات چیت ہوگی ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اخبار میں لکھا گیا کہ میری مغربی ممالک اور مسلم امہ میں کریڈیبلٹی ہے، ہم آئندہ ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے،جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا، آپ جو  ترامیم کرنے جا رہے ہیں ان سے کیا امن آے گا یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے معاشرے اور جمہوریت کی تباہی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ  رہا ہے کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں لوگ ملک چھوڑ  کر جا رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ہمارے جتنے جلسے کسی نے نہیں کیے، لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے، ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر اتے ہیں، ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے، جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے500 لوگوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ چھ بجے جلسہ ختم کر دو ،داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ کیا گیا، پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نے بھی نہیں کی ہم ان ترامیم کے خلاف سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

مزیدخبریں