ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا5ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت2ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔

کیپشن: Further decline in gold price