وزیر اعلیٰ کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات،قومی دن پر مبارکباد 

وزیر اعلیٰ کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات،قومی دن پر مبارکباد 
کیپشن: Chief Minister met Chinese Consul General Zhao Shiren, congratulated him on National Day

ایک نیوز:وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نےعوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات کی،چین کے قومی دن پر مبارکباد دی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کے 75ویں قومی دن پر پاکستانی عوام کی طرف سےمبارکباد پیش کرتی ہوں،پنجاب کے لوگ چینی بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث فخرہے۔ 
مریم نواز نے کہا کہ چینی قوم نے نہ صرف ترقی اور اختراع کی بلندیوں کو چھو لیا بلکہ عالمی برادری کی طرف دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا ہے،پاور کوریڈور سے لے کر عام شہریوں کے دلوں تک چین نے گھر کرلیا ہے، چین کی عظمت امن، تعاون اور انسانیت کی بھلائی کے غیر متزلزل عزم میں مضمر ہے،ہم عظیم چینی قوم کا احترام کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اعتماد، احترام اور روشن مستقبل کے مشترکہ ویژن سے منسلک ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارا رشتہ برادرانہ محبت، باہمی احترام اور غیر متزلزل اعتماد کا ہے،پاک چین تعلقات وقت کی کسوٹی پر جانچے اور پرکھے ہے،برادر ملک چین کی شاندار کامیابیوں کو فخر کے ساتھ مناتے ہیں، چین کی کامیابیاں ہمارے لیے بھی حوصلہ افزائی اور قابل تقلید ہیں، ضرورت کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،دونوں ممالک خوشحالی اور پر امن مستقبل کی طرف ہاتھ تھام کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
 تقریب میں مہمانوں کی شرکت پاک چین تعلقات کے استحکام کی دلیل ہے،تقریب میں عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ، تقریب میں چینی فنکاروں نے روایتی چینی ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ، چینی قونصل جنرل اور دیگر نے ملکر عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں چینی موسیقی، دھرتی سے محبت کے گیت اور ڈریگن شو بھی پیش کئے گئے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔