پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس:لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئےمقرر

Sep 23, 2024 | 11:02 AM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس2024 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر متعلقہ بنچ نہ ہونے کا اعتراض ختم کر دیا۔
  لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، جسٹس فیصل زمان خان نے منیر احمد کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے ۔
  درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا،عدالت صدارتی آرڈیننس کوکل عدم قرار دے، عد ا لت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔ 

مزیدخبریں