ایک نیوز: پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی 23 ستمبر سے نافذ العمل ہو گی، پا کستا ن ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تنخواہوں میں20فیصد اضافے اور دیگر اخراجات کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔
پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی
Sep 23, 2024 | 10:35 AM