ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 463 پوائنٹس تک پہنچا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈرڈانڈیکس میں کمی ریکار ڈ کی گئی ،ہنڈرڈانڈیکس 223 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
143 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 237 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 69 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,463 جبکہ کم ترین سطح 81,548 پوائنٹس رہی ہے۔