ایک نیوز: امریکی چینل نے 23اکتوبر کو ایک اور مباحثے کی تجویز دی ہے۔
کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہئے،ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک حریف سے مزید مباحثے کی تجویز مسترد کی تھی، میرے حریف مباحثے سے بچنے کی وجوہات ڈھونڈ رہے ہیں۔
جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہوچکی،ووٹنگ شروع ہو چکی ہے،نومبر میں ہار گیا تو دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑوں گا،امید ہے صدارتی انتخاب جیتیں گے،امریکا میں صدارتی انتخاب 5نومبر کو ہوگا۔