ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئےپاکستانی ٹیم دبئی روانہ 

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئےپاکستانی ٹیم دبئی روانہ 
کیپشن: Pakistan team left for Dubai for Women T20 World Cup

ایک نیوز(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئےپاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو گئی۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ3اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
 دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ11اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اورچوتھا میچ 14اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے،   محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں،امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی جبکہ کپتان فاطمہ ثناءکا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔