ورلڈ چیس چیمپین شپ ، آیت عاصمی اور مومن فیضان کو کینیڈیٹ ماسٹر ٹائٹل ایوارڈ سے نوازا گیا

ورلڈ چیس چیمپین شپ ، آیت عاصمی اور مومن فیضان کو کینیڈیٹ ماسٹر ٹائٹل ایوارڈ سے نوازا گیا
کیپشن: World Chess Championship, Ayat Asmi and Momin Faizan awarded Kennedy Master Title Award

ایک نیوز(چودھری اشرف)45ویں ورلڈ چیس اولمپیاڈ چیمپین شپ میں پاکستان نے گروپ میں برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان کی بارہ سالہ آیت عاصمی کو ویمن کینیڈیٹ ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا، آیت عاصمی نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ مقابلوں میں بورڈ پر شاندار کھیل پیش کیا تھا۔
پاکستان کے نیشنل ماسٹر مومن فیضان کو بھی کینیڈیٹ ماسٹر ٹائٹل ایوارڈ سے نوازا گیا، ورلڈ چیس اولمپیاڈ بڈاپسٹ ہنگری میں منعقدہ مقابلوں میں 190 ممالک شریک ہوئے تھے۔