غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر

Sep 23, 2023 | 23:44 PM

ایک نیوز :لاہور میں غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی ہے۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے جبکہ انفیکشن سے 12 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔ یہ انجیکشن ٹھوکر نیاز بیگ میں تیار ہوتے ہیں، انجیکشن کی تیاری میں غفلت سے لوگوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری انجیکشن لگنے سے مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔

نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے غیر معیاری انجیکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں