شبرزیدی نے حکومت کو راشن سکیم کی تجویز دیدی

شبرزیدی نے حکومت کو راشن سکیم کی تجویز دیدی
کیپشن: Shabarzedi proposed a ration scheme to the government

ایک نیوز :سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ غربت بڑھ رہی ہے، ہمیں جلد راشن سسٹم لانا پڑے گا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  آٹا، چنے کی دال، چاول، گھی، چائے کی پتی اور چینی پر راشن سسٹم کرنا پڑے گا۔ہ ساڑھے 9 کروڑ افراد کو آپ بھوکا نہیں مار سکتے، پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کا محکمہ ہے ہی نہیں، شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کتنا جمع ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ ملک کا بنیادی مسئلہ معاشرتی ہے یا معاشی، کرنسی میکنزم میں قوم میں لگی جُوے کی لت کو ختم کرنا ہوگا، ملک کے 50 فیصد مسئلے انتظامی ایکشن سے حل ہو سکتے ہیں۔