ایک نیوز :کسٹم میں میگا کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے آئی جی سندھ کا خط لکھ دیا۔
ایف آئی اے نے آئی سندھ سے اے ایس آئی واجد کو وفاقی تحقیقاتی ادارے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سابقہ ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کماؤپوت سکیورٹی زون کا اہلکار نکل آیا۔فرار ہونیوالا واجد کی تعیناتی سکیورٹی زون 2 میں تھی۔فرنٹ مین واجد سابقہ ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کیساتھ ضلع کیماڑی میں غیر قانونی تعینات تھا۔چھالیہ اسمگلنگ، کپڑا ، ایرانی ڈیزل ودیگر سے بھتہ رقم کی وصولی واجد کرتا تھا ۔واجد فی چھالیہ فیکڑی سے ایک کروڑ روپے بھتہ وصول کرتا تھا۔
ایف آئی کے کے مطابق ملزمان کی جانب سے 22 اسمگل شدہ چھالیہ فیکڑیوں سے ہر ماہ 22 کروڑ روپے رقم بطور بھتہ وصول کی جاتی تھی۔