اسلامک کوائن نے اسلام ڈالرکی فروخت کاآغاز کردیا

اسلامک کوائن نے اسلام ڈالرکی فروخت کاآغاز کردیا
کیپشن: Islamic Coin has started selling Islam Dollars

ایک نیوز :اسلامک کوائن  نے ری پبلک کے تعاون سے ISLM ٹوکن کی  فروخت کا آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فروخت سے  بین الاقوامی  صارف اسلامک کوائن  کمیونٹی میں شامل ہو سکتے ہیں تاکہ وہ لیکویڈیٹی کی فراہمی، اثاثہ جات کو ذخیرہ کرنے اور لیکویڈیٹی مائننگ کے ذریعے ٹوکن جنریشن کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا  سکیں۔اسلام ڈالر  کی  فروخت اسلام ڈالر کی  اخلاقی اورشرعی اصولوں  کی پابندی اور مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔
شرعی اصولوں کے پابند حق  نیٹ ورک کی زیر سرپرستی  اسلامک کوائن  دنیا کی 1.9 ارب  مسلم آبادی کے استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ اس کے ہر سکے کے اجراء کا 10 فیصد خیراتی کاموں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔اسلامک کوائن  کی ٹیم کے مطابق اسلامک کوائن  غیر مسلم  صارفین کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔
ٹیم اسلاک کوائن کا کہنا ہے کہ اسلامک کوائن  کو نہ صرف ابوظہبی اور دبئی کے شاہی خاندانوں کے رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے بلکہ اس منصوبے کو لندن، وال  اسٹریٹ سے اسلامی اور روایتی مالیات کے ماہرین سے بھی  منظوری ملی۔
قبل ازیں اسلامک کوائن ٹیم  اے بی او کیپیٹل، ڈی ایف 101، اے 195 اور اوپٹک کیپیٹل کے ساتھ مل کر نجی فروخت سے  193ملین ڈالرز اکھٹے کر چکی ہے ۔ اور اب اسلامک کوائن  ڈی ڈی سی اے پی گروپ اور اسکے  300 سے زیادہ عالمی بینکوں کے  نیٹ ورک کے ساتھ ایک خصوصی انضمام کے معاہدے  بھی کرچکا ہے۔
ری پبلک کے ساتھ  شراکت داری میں  ری پبلک کی  کرپٹو ایڈوائزری سروسز بھی شامل ہیں جس میں ٹیکونومکس، ڈی اے او گورننس اور اسلامی کمیونٹی کے لیے پائیدار معاشی استحکام کے حصول کیلئے صارفین کو  رہنمائی فراہم کر نابھی  شامل ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایس ایل ایم عوامی فروخت 24 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔