کراچی،خاتون کوہراساں کرنیوالےاوباش کیخلاف مقدمہ درج

Sep 23, 2023 | 18:34 PM

ایک نیوز: صوبہ سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں  پولیس نے خاتون کوہراساں کرنےوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے ۔نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش شخص کا خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج  کیاگیا۔مقدمہ سرکار مدعیت میں سرسید تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمے میں راہ چلتی خاتون کو جنسی ہراساں، عفت کی بے حرمتی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 2روز قبل اوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا تھا۔کراچی:گزشتہ روز واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضع دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل سوار کے فرار ہونے کے بعد خاتون سہم گئی تھی۔پولیس نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔ملزم علاقے کا رہائشی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں