ایک نیوز :سول اسپتال کراچی کی سی ٹی اسکین مشین کی تاریں چوہے کھانے سے مشین خراب ہونے پر انتظامیہ نے سی ٹی اسکین و ایم آر آئی انچارج اخلاق احمد کو معطل کردیا ۔
ملازمین کاکہنا ہے کہ انجینئرز نے تاروں کے درمیان بڑے سوراخ چھوڑے جس سے چوہے اندر آئے ۔سی ٹی اسکین ،ایم آر ائی، ٹیکنیشن اور انجینئر کو معاف کرنا کہاں کا انصاف ہے۔سی ٹی اسکین انچارج کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے۔تمام ملازمین نے 25 ستمبر کو 2 بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔