سانحہ جناح ہاؤس، صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، خدیجہ شاہ کی مسترد

Sep 23, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز :انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔خدیجہ شاہ کی مسترد  کردی۔
لاہورمیں انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔ 

 سیاسی رہنما روبینہ جمیل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان نے مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ 

 عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو گورچانی، سید فیصل اختر ، قاسم، علی حسن، مبین قادری کی بھی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔

اے ٹی سی نے تمام ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 39 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

مزیدخبریں