کسٹمزکی کارروائیوں میں سمگل شدہ کپڑا،خشک دودھ برآمد

کسٹمزکی کارروائیوں میں سمگل شدہ کپڑا،خشک دودھ برآمد
کیپشن: Customs operations recovered smuggled cloth, dry milk

ایک نیوز :کراچی میں کسٹمزکی 2کارروائیوں میں سمگل شدہ کپڑا،خشک دودھ،پلاسٹک دانہ سمیت مختلف اشیا پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈاشیاٗ کے خلاف کراچی میں کسٹمز کی ضلعی انتظامیہ حساس ادارے، پولیس و رینجرز  نے دو بڑی کارروائیاں کیں۔ یوسف گوٹھ کوئٹہ بس ٹرمینل کے قریب اور ایم اے جناح روڈ پر چھاپہ مار کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا، خشک دودھ، پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، دوران کارروائی بعض شر پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامانا بھی ہوا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-23/news-1695472239-2461.mp4


ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی کیپٹن ریٹائرڈ الطاف حسین ساریو کی نگرانی میں کسٹمز اور پولیس و رینجرز کی ایم اے جناح روڈ پر سروسز اسپتال کے قریب بڑی کارروائی کی گئی
الجدید، لکھنؤ کلاتھ مارکیٹ اور اللہ والا مارکیٹ کے گوداموں سے جاپان ، یوکے ، کوریا آور چائنہ سے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،4ملزمان کو بھی گرفتا رکیاگیا۔

کیماڑی پولیس نے حساس ادارے اور کسٹمز  کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب دو گوداموں سے نان کسٹم پیڈ 10 ہزار سے زائد بوریاں پلاسٹک دانہ، 5 ہزار سے زائد بوریاں خشک دودھ اور دیگر اجناس برآمد کر لی گئی۔کارروائی کے دوران شرپسدوں نے حب ریور روڈ بلاک کرنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-23/news-1695472239-8670.mp4

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق شرپسندوں کی نشاندھی کی جا رہی ہے اور انکے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔برآمد شدہ تمام سامان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔