ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے نتائج موصولی کےلئے سافٹ وئیر تیارکرلیا،سافٹ وئیر پریذائڈنگ افسران کے ٹیبز میں انسٹال کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر کے تمام پریذائڈنگ افسران کو نتائج موصولی کےلئے الگ لگ ٹیبز دے گا،پریذائڈنگ افسران ٹیبز کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز سے نتیجہ ریٹرننگ افسران کو دینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نتائج موصولی کےلئے سافٹ وئیر تیارکرلیا،سافٹ وئیر پریذائڈنگ افسران کے ٹیبز میں انسٹال کیا جائیگا،الیکشن کمیشن ایک لاکھ ٹیبز محکمہ شماریات سے لے گا،محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن میں معاملات طے پاگئے،محکمہ شماریات نے مردم شماری کے دوران ٹیبز لئے تھے۔