ہائیکورٹس کے تضادات پرمبنی فیصلوں کی فہرستیں طلب،سپریم کورٹ کامراسلہ جاری

Sep 23, 2023 | 16:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ،ہائیکورٹس کے فیصلوں میں تضادات کے معاملےپر سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے اہم مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ہائیکورٹس کے تضاداتی فیصلوں سے متعلق اہم مراسلہ جاری کرتے ہوئےمراسلے میں ہائیکورٹس کے تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دیدیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں زیر التواء ہیں،ہائیکورٹس کے چیلنج فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے،متعلقہ آفس 15 روز میں ہائیکورٹس تضادات فیصلوں کی فہرست تیار کرکے جمع کرائیں۔

مزیدخبریں