انتشار انگیز تقاریر کیس؛مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کے گرد گھیرا تنگ

Sep 23, 2023 | 15:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف  کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت  دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا ۔

ملزمہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف  پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں