پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان  نے الیکشن کی  حتمی تاریخ بتادی

Sep 23, 2023 | 15:06 PM

ایک نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان  نے الیکشن کی  حتمی تاریخ دیدی ، ان کا کہنا تھا کہ28جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے۔

 یادرہے الیکشن کمیشن پاکستان نے ابھی تک الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا بلکہ پریس ریلیز میں یہ کہا گیا تھا کہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے تاہم منظور وسان نے تاریخ بھی بتادی ہے ۔

  الیکشن سے متعلق اہم بیان دیتے  ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا۔

سینئر نائب صدر منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا وہ ایک ساتھ الیکشن لڑیں گے، جی ڈی اے کا سندھ سے صفایاہوچکا ہے اسلئے سندھ میں پی پی پی  کلین سوئپ کریگی۔

منظوروسان کا مزید کہنا تھا کہ  دیگر صوبوں میں بھی پی پی پی پہلے کی نسبت زیادہ سیٹیں لے گی۔ لیکن احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں ہونا چاہئے، احتساب سب کا ہونا چاہئیے

 انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، مگر اب الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے نگراں حکومت میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، غریب طبقہ پریشان ہے۔

مزیدخبریں