ایک نیوز: غلام مرتضیٰ سولنگی کا کہناہےکہ 90 روز میں الیکشن کا کہہ کر 11 سال گزارے گئےہیں، نواز شریف قانونی طریقے سے واپس آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وفاقی وزیراطلاعات غلام مرتضیٰ سولنگی نےکراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کا کہہ کر 11 سال گزارے گئےہیں ، بہت جلد اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری سمیت تمام افراد کا شکر گزار ہوں، کراچی پریس کلب کا میں ممبر رہا ہوں۔کراچی پریس کلب کا کردار بہت اہم ہے کسی کو بتانے کی ضرورت ہے ۔ہم نے بدترین مارشل لا بھی دیکھا ہے اور پریس کلب کی تاریخی اقدامات بھی دیکھے ہیں۔ ملک کے الیکشن ہوں یا نہ ہوں پریس کلب کے ہر سال الیکشن ہوتے ہیں۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ صحافتی اداروں سے ملازمین کو نکالنا زیادتی ہے ،مالکان کو اشتہار مل رہے ہیں۔قانون کے تحت ہم قانونی حکومت ہیں،ہمارے دور میں آپ کے ساتھ زیادتی ہو تو ہم اس کے حوالے سے اقدامات کریں گے،ہم پوری طرف سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،جو ہم سے ہوسکا ہم ضرور کریں گے۔ جو میڈیا کے ادارے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیں گے ہم ان کو اشتہار نہیں دیں گے۔
مرتضٰ سولنگی نے کہا کہ90 روز میں الیکشن کا کہہ کر 11 سال گزارے گئےہیں ،نگران وفاقی اراکین بہت جلد اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔ ،الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن مکمل اختیار رکھتا ہے،اس ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں ہے۔منزل دور نہیں، حلقہ بندیوں کی تاریخ کے بعد حتمی تاریخ دی جائے گی۔جب الیکشن مہم شروع ہوگی، آپ امیدواروں سے سوال کیجیے گا ۔میں قانونی ماہر نہیں ہوں،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اگر الیکشن کمیشن کوئی غیر قانونی کام کرے تو عوام عدالت جاسکتی ہے
مرتضٰی سولنگی نے مزید کہا کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے تھے ،وہ حکومت اور عدالت کی اجازت سے گئے تھے، قانونی طریقے سے آئیں گے۔ابھی نگران حکومت نواز شریف کی آمد پر جواب نہیں دے گی۔
مرتضی سولنگی نے مزید کہاکہ میں غریب آدمی ہوں، مجھے احساس ہے کہ غریب افراد کی زندگی کیسی ہے۔ہم عالمی مارکیٹ سے تیل برآمد کرتے ہیں ،ہماری حکومت نے انتظامی اقدامات سے کئے ہیں۔ہم نے ملک کی معیشت میں استحکام لانا ہے ، درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔جب سے حلف لیا ہے کسی سیاسی جماعت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔