ہارون آباد:والدین کو کیوں ڈانٹا؟ بیٹے کی خودکشی

Sep 23, 2023 | 14:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہارون آباد میں سینٹری انسپکٹراور سینٹری سپروائزر کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ پر سینٹری ورکر کے بیٹے نے خودکشی کر لی، لواحقین نےٹی ایم اے آفس میں میت رکھ کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیٹ سپروائزرسینٹری برانچ پرویزلال اور اسکی اہلیہ جو کہ میونسپل کمیٹی میں ملازم میں جن کو بروقت ڈیوٹی پر نہ پہنچنے کے باعث سینٹری انسپکٹر شاہد لطیف نے ڈانٹ دیا۔ اس موقع پر ان کا بیٹااحتشام پرویز بھی ہمراہ تھا جو کہ اپنے والدین کی بے عزتی برداشت نہ کر سکا اور گھر جا کے پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی اور موت کی وادی میں چلا گیا۔

جس پر میونسپل کمیٹی کے سینٹری ملازمین نے خودکشی کرنے والے احتشام پرویزکی میت میونسپل کمیٹی کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور قائد اعظم روڈ بلاک کردیا ۔انتظامیہ سے سینٹری انسپکٹر شاہد لطیف اور سینٹر سپروائزشاہد فاروق کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں