ایک نیوز:اپرنہر میں ڈوبنے والے دونوں دوستوں کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سرائے عالمگیر، نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے تھے، واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہناہےکہ دونوں دوستوں کی باڈی نہر اپرجہلم سے برآمد ہو گئی ہے۔ دونوں دوست گھر سے نہر میں نہانے کے لیے آئے تھے، دونوں دوستوں کا تعلق نواحی علاقہ معصوم پور سے ہے۔
ڈوبنے والوں کے نام رئیس اور رافع ہیں،دونوں نوجوانوں کی عمریں14 سے 15 سال ہیں۔ ریسکیو نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔